سابق صدرنے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا


خادم ورک سابق صدر پی ٹی آئی یونین کونسل بندیال۔۔ فائل فوٹو

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل بندیال کے سابق صدر خادم ورک نے کہا ہے کہ انہوں نے 2003میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی اور میں پی ٹی آئی ضلع خوشاب کی قیادت پر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میری وجہ سے جو لوگ پی ٹی آئی کی حمائت کررہے تھے میں اپنے ان ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی خوشاب کی قیادت سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں ۔ جس طرح شمالی پنجاب کے صدر نے
اس خبر کو بھی پڑھیں :محمد علی ساول کس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں
 عمران خان کی سوچ اور نظریے کو قتل کیا ہے ان کے اس ناروا رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر میں نے یہ مشکل فیصلہ کیا ہے تاہم میں عمران خان کا سپورٹر ہوں اور رہونگا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں خادم ورک نے ضلعی صدارت کے امیدوار اکرم خان نیازی کے ہمراہ شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی سے ایک ملاقات بھی تھی نیز خادم ورک کو پی ٹی آئی میں ملک عمر اسلم اعوان کے مخالف گروپ سےسمجھا جاتا ہے

khushabnews
سابق صدرنے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا سابق صدرنے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا Reviewed by Khushab News on 3:59:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.