پی ٹی آئی قیادت کی آمد، جویریہ ظفر کیخلاف کارکنوں کا احتجاج، گل اصغر بگھور کیخلاف نعرہ بازی


عامر کیانی کی آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے ناراض کارکن احتجاج کررہے ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کرپٹ حکمرانوں کا وقت رخصت قریب آپہنچا ،عامر کیانی،عامر کیانی کے دورہ کے موقع پر ورکر گروپ پی ٹی آئی دفتر کے سامنے ریلی نکال رہے ہیں عوام کا جم غفیر 30ستمبر کو رائے ونڈ پہنچے گا ، احسان ٹوانہ ، ملک عمر اسلم کا بھی خطاب پاکستا ن تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کا وقت رخصت قریب آپہنچا۔ 30ستمبر کو ہو نے والا رائیونڈ مارچ کرپشن اور بدعنوان عناصر کیخلاف پاکستان کے عوام کی طرف سے ریفرنڈم ہوگا اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے ورکر اور عام شہریوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ثابت کریگا کہ قوم پاناما سکینڈل میں ملوث بدعنوان عناصر سے ہر صورت میں جان چھڑانا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف مہم چلا کر قوم کو بیدار کر دیا اب لٹیروں کو پائی پائی واپس کرنا ہو گی ۔ وہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ضلعی
 دفتر میں رہنماؤں اور کا ر کنوں سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلع ناظم احسان اﷲ ٹوانہ اور سابق ایم این اے ملک عمرا سلم نے کہاکہ پی ٹی آئی ضلع خوشاب چیئرمین عمران خان کی کال پر رائے ونڈ مارچ کیلئے تیار ہے اور ضلع خوشاب اس مارچ میں بھرپور نمائندگی کریگا ۔اس موقع پر ضلعی صدر جویریہ ظفر آہیر جنرل سیکرٹری پیر فیض الحسن گیلانی ملک حسن اسلم اعوان ممتاز کاہلوں و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے سابق صدر ملک مسعود کنڈان ، سابق جنرل سیکرٹری اکرم خان نیازی ایڈوکیٹ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نے محترمہ جویریہ ظفر آہیر کی بطور ضلعی صدر نامزدگی کے خلاف احتجاج کیا اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی کو ایک تحریری عرضدات بھی پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے قیادت جویریہ ظفر آہیر کی بطور ضلعی صدر نامزدگی پر نظر ثانی کرے کیونکہ ضلع خوشاب میں ایک نوجوان خاتون کے لیے پارٹی کو منظم کرنے اور تنظیمی امور چلانا ممکن نہیں۔اس موقع پر ناراض کارکنوں کی گل اصغر بگھور سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور کارکنوں نے انکے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

khushabnews
پی ٹی آئی قیادت کی آمد، جویریہ ظفر کیخلاف کارکنوں کا احتجاج، گل اصغر بگھور کیخلاف نعرہ بازی پی ٹی آئی قیادت کی آمد، جویریہ ظفر کیخلاف کارکنوں کا احتجاج، گل اصغر بگھور کیخلاف نعرہ بازی Reviewed by Khushab News on 7:59:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.