قیدیوں کی لڑائی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیشن کورٹ جوہرآباد میں پیشی کے بعد واپس بخشی خانہ جاتے ہوئے راستہ میں ایک ملزم محمد عامر وڈھل نے ہتھکڑی مار کر اپنے مخالف محمد چراغ کو زخمی کر دیا محمد چراغ کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمہ میں ملوث ہڈالی کے رہائشی محمد عامر وڈھل اور محمد چراغ شاہ پور اور سرگودھاکی جیلوں میں قید ہیں۔ جنھیں پیشی پر سیشن کورٹ جوہرآباد کے بخشی خانہ لایا گیا جہاں سے اُنھیں ایڈیشنل سیشن جج سعادت حسین ملکی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ واپسی پر محمد عامر کی محمد چراغ کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی۔
>
khushabnews
قیدیوں کی لڑائی قیدیوں کی لڑائی Reviewed by Khushab News on 9:01:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.