ٹی ایم اے پھر نمبر لے گئی


File foto


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحصیل میونسپل انتظامیہ کی روایتی بے حسی کے نتیجہ میں ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات نہ اٹھائی جا سکیں جس کی وجہ سے پورا شہر بدبو اور تعفن کی لپیٹ میں ہے اور شہریوں کیلئے گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہو چکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور ٹی ایم اے سٹاف کو قربانی کے جانوروں کی باقیات و آلائشیں اٹھانے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا پابند بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تحفظ حقوق شہریاں جوہرآباد کے صدر ملک محمد نذیر اعوان نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ عید قربان سے قبل ٹی ایم اے کی جانب سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے بلند و بانگ اعلانات کئے گئے اور آلائشیں و جانوروں کی باقیات اٹھانے کیلئے باقاعدہ سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں لیکن عید کے ایام میں ٹی ایم اے کا پورا سٹاف غائب ہو گیا اور کوئی بھی ملازم قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کیلئے نہیں آیا جس کی وجہ سے جوہرآباد کے مکینوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔

khushabnews
;
ٹی ایم اے پھر نمبر لے گئی ٹی ایم اے پھر نمبر لے گئی Reviewed by Khushab News on 9:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.