خونی ڈکیتی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام))سرفراز کالونی کے نزدیک ڈکیتی کی خونی واردات کے دوران آتشیں اسلحہ سے مسلح دو نقاب پوش ڈاکوؤں نے مزاہمت کرنے پر رحمن کالونی کے رہائشی محمد فیاض پٹھان کو قتل کر دیا اورہزاروں روپے مالیت کا موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے۔ صدر پولیس جوہرآباد نے مقتول کے بھائی شیر خان پٹھان کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف زیر دفعہ 302اور 392ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تاہم ابھی تک خونی ڈاکوؤں کا سراغ نہیں ملا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتول محمد فیاض مقامی ٹیکسٹائل ملز میں ملازم ہے وہ
اس خبر کو بھی پڑھیں :سیاسی شخصیت کی کول مائنزکے 24 خطرناک ملزم منظر عام پر
 اپنے موٹر سائیکل نمبرکے بی کے 4539پر ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ سرفراز کالونی کے نزدیک اُسے ڈاکوؤں نے روکا اور اُس پر اسلحہ تان کر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی محمد فیاض نے مزاہمت کی تو ملزمان نے اُسے گولی مار دی اور اُسے تڑپتا ہوا چھوڑ کر موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے۔ محمد فیاض کو شدید زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

khushabnews
خونی ڈکیتی خونی ڈکیتی Reviewed by Khushab News on 3:15:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.