نجی کالجز کی طالبات چھاگئیں ،سرکاری کالجز ٹھس

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سرگودھا بورڈ کے تحت منعقدہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں ضلع خوشاب کے نجی تعلیمی اداروں نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کر کے اپنی برتری ثابت کر دی جبکہ کوئی بھی سرکاری تعلیمی ادارہ بورڈ کی سطح پر پوزیشن حاصل نہ کر سکا۔ بورڈ کے تحت منعقدہ امتحان میں جوہرآباد سے تعلق رکھنے والے نجی تعلیمی اداروں کی طالبات ہاوی رہیں ۔ نجی کالج کی طالبہ نورین عائشہ نے 1039نمبر لیکر مجموعی طور پر پہلی ڈی پی ایس کی طالبہ خنسہ ملک نے 1038نمبر لیکر دوسری اور ایک نجی کالج جوہرآباد کی طالبہ مریم اقبال نے 1037نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل گروپ میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ انٹر کالج جوہرآباد کے طالبعلم وقار غازی نے 1026نمبر لیکر طلباء میں پہلی ‘ اسی کالج کے طالبعلم فہد حسن گنجیال نے 1024نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ پری میڈیکل گروپ میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ انٹر کالج جوہرآباد کی طالبہ خنسہ ملک نے 1038نمبر لیکر طالبات میں پہلی ‘ نجی کالج جوہرآباد کی طالبہ مریم اقبال نے 1037نمبر لیکر دوسری جبکہ ڈی پی ایس کی طالبہ کائنات مشرف نے 1035نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ میں فوجی فاؤنڈیشن ہائر سیکنڈری سکول خوشاب کی طالبہ تحریم فاطمہ نے 1030نمبر لیکر طالبات میں پہلی‘ ایک نجی کالج جوہرآباد کی طالبہ طوبیٰ مریم نے 1019نمبر لیکر دوسری جبکہ فوجی فاؤنڈیشن ہائر سیکنڈری سکول کی طالبہ ثناء اقبال نے 1011نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس گروپ میں نجی کالج جوہرآباد کے طالبعلم حمزہ اسرار نے 934نمبر لیکر طلباء میں تیسری‘ جنرل سائنس گروپ میں نجی کالج برائے خواتین کی طالبہ نورین عائشہ نے 1034نمبر لیکر طالبات میں پہلی جبکہ نجی کالج جوہرآباد کے طالبعلم محمد حارث ملوک نے 965نمبر لیکر کامرس گروپ میں طلباء میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ علم و ادب اور دیگر گروپس کے طلباء میں نجی کالج جوہرآباد کے اویس علی 970نمبر لیکر پہلے نمبر پر رہے۔ اسی کالج کے طالبعلم عمر فاروق نے 945نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی امتحانی نتائج کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں طالبات کی اکثریت نے پوزیشنیں حاصل کیں۔

khushabnews
نجی کالجز کی طالبات چھاگئیں ،سرکاری کالجز ٹھس نجی کالجز کی طالبات چھاگئیں ،سرکاری کالجز ٹھس Reviewed by Khushab News on 8:51:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.