سرچ آپریشن،13 مشتبہ افراد سے تفتیش


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایات پرخوشاب پولیس نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن گروٹ کے گردونواح میں واقع موضع جات میں سرچ آپریشن کیا ۔جس میں ڈی ایس پی نورپور سرکل ،ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ سرکل کے ساتھ ایس ایچ اوتھانہ سٹی جوہرآباد ، ایس ایچ اوتھانہ مٹھہ ٹوانہ ، ایس ایچ اوتھانہ نورپور اور ایس ایچ اوتھانہ جوڑاکلاں ایلیٹ معہ نفری اور 2ٹیمیں ایلیٹ پولیس فورس نے شرکت کی ۔سرچ آپریشن سے پہلے تکبیر کیمپ میں کوارڈینیشن کانفرنس کی گئی جس کا مقصد سرچ آپریشن والے ایریا کی نشاندہی کرنا اور اس علاقے میں کومنگ آپریشن کرنا ۔دوران آپریشن کے سی پی کے ارد گرد کنسٹرکشن کمپینز کے لیبر کیمپس کو بھی چیک کیا گیا اور اس کے گردونواح کومبنگ آپریشن کیا گیا ۔دوران سرچ اٹامک انرجی کے گردونواح میں واقع موضع جات میں موجود مردوزن اور ڈیرہ جات کو چیک کیا گیا تاکہ مشکوک افراد کے ٹھکانوں کا پتہ لگایا جا سکے اس دوران 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کو بعد از انٹیروگیشن چھوڑ دیا گیا ۔سرچ آپریشن کا مقصد حساس اداروں کی سکیورٹی کو موثر بنانا اور لوگوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے ۔پولیس دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر حساس مقامات تنصیبات کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔

khushabnews
سرچ آپریشن،13 مشتبہ افراد سے تفتیش سرچ آپریشن،13 مشتبہ افراد سے تفتیش Reviewed by Khushab News on 5:45:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.