لڑکیوں کے لیے آئی ٹی لیب کا قیام


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان بیت المال کی زیر اہتمام ویمن ڈ ویلپمنٹ اینڈ ایمپاورمنٹ کے لیے آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا گیا ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پاکستان بیت المال اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک بھی موجود تھے ڈی اوسوشل ویلفیئر نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ 
اس  خبر کو بھی پڑھیں :پندرہ لاکھ روپے تقسیم
حکومت پنجاب کی ہدایت پر بچیوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ اور تعلیمی ترقی کے لیے آئی ٹی لیب کا آغاز کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان بیت المال کے تعاون سے بچیوں کو دستکاریاں اور سلائی کڑھائی کے کورسز کروائے جا تے تھے اب ان کی تعلیمی ترقی کے لیے آئی ٹی لیب کا آغاز بھی کیا گیا ہے ۔شاکر بشیر اعوان نے اس موقع پر کہا کہ وزیرا اعلی پنجاب کا ویمن ڈیلولمپنٹ اور ایمپاورمنٹ کے لیے قدم نہایت لائق تحسین ہے اور اس طرح کے پروگرامز کے تحت ہماری بچیاں نہ صرف ٹیکینکل تربیت حاصل کریں گی بلکہ مختلف دستکاریوں اور سلائی کڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیمی کمی کو بھی پورا کر کے نہ صرف اپنے معاشرے بلکہ اپنے خاندان کے لیے باوقار روزگار حاصل کر کے انکا سہارا بنیں گی ۔

khushabnews
لڑکیوں کے لیے آئی ٹی لیب کا قیام لڑکیوں کے لیے آئی ٹی لیب کا قیام Reviewed by Khushab News on 3:00:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.