محرم الحرام جابہ جلوس کی سخت چکینگ ہوگی


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محرم الحرام میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے موضع جابہ میں جلوس کے تمام روٹس پر سخت چیکنگ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ عظمت اللہ جوئیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھنا اپنے ارد گرد کے ماحول کو بھی چیک کرنا ہم سب کا فرض ہے اگر کسی مشکوک افرادیاکوئی ایسی غیر متعلقہ چیز دیکھے تو فوری طور پر تھانہ نوشہرہ 
0454610110
پر اطلاع کریںیا 15پر کال کریں ۔محرم الحرام میں مذہبی انتشار پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی مساجد ودیگر جگہوں پر ساؤنڈ سسٹم ماہ سوائے اذان کے پابندی ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں پر بھی سخت سکیورٹی تعینات ہو گی ہر آنے والے شخص کو سخت چیکنگ کے بعد جلوس میں داخل ہونے دیا جائے گا ۔جلوسوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا آنے اور جانے کا ایک ہی راستہ استعمال کیا جائے گا شہریوں کو بھی چاہیے کہ پولیس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔

khushabnews
;
محرم الحرام جابہ جلوس کی سخت چکینگ ہوگی محرم الحرام جابہ جلوس کی سخت چکینگ ہوگی Reviewed by Khushab News on 8:37:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.