مسلم لیگ ن کے بھی نئےعہدیدارنامزد، نوٹیفیکیشن جاری


رکن صوبائی اسمبلی جاوید اعوان اور چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدیداروں کو نوٹیفیکیشن دے رہے ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد نے ضلع خوشاب میں یوتھ ونگ کی تنظیم نو کرتے ہوئے ملک سعد بشیر اعوان اور ملک احمد جاوید اعوان اور محمد ریاض وٹو کو یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جا ری کر دئیے۔انہوں نے ضلع خوشاب کی تحصیلوں اور ستی کی بھی تنظیم نو کی اور نوٹیفکیشن جاری کئے جن میں مظہر الحق صدر تحصیل نوشہرہ۔مطیع الرحمن بلوچ صدر تحصیل خوشاب۔سکندر بگھورصدر تحصیل نورپور تھل۔شاہد گوندل صدر جوہرآباد سٹی۔طارق خٹکی نائب صدر،محمد نوید نائب صدر یوتھ ونگ جلع خوشاب۔خاور جورا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ضلع خوشاب۔عاقل چوہان جنرل سیکرٹری تحصیل نورپورتھل۔محمد کالد جائنٹ سیکرٹری تحصیل خوشاب۔اور یاسر حسین سیکرٹری آئی ٹی ضلع خوشاب شامل ہیں جن کو آج کرم آباد ڈیرہ پر ایک تقریب میں صوبائی اسمبلی کے رکن ملک جاوید اعوان نے نوٹیفکیشن تقسیم کئے۔تقریب سے ضلعی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع 
اس خبر کو بھی پڑھیں :ضلع خوشاب کے تمام اراکین اسمبلی دھوکےباز او رکرپٹ
خوشاب میں یوتھ ونگ کو نہ صرف ضلع بلکہ تحصیل اور شہروں اور گاؤں تک منظم کردیا گیا ہے اور آج کی یہ تقریب مسلم لیگ کے ورکروں کو ان کا اصل مقام دلوانے کیلئے منعقد کی گئی ہے اس موقع پر سرپرست یوتھ ونگ ضلع خوشاب چیئرمین یونین کونسل پدھراڑ ملک عمران بشیر اعوان ' خالد اعوان اور بیت المال ضلع خوشاب کے چیئرمین ملک فیاض نائچ ' ملک احمد جاوید اعوان نے بھی خطاب کیا تقریب میں ضلع بھر سے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنوں اور عہدیداروں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر ملک جاوید اعوان ' زاہد اقبال کمبوہ ' شجاع الرحمن ٹیپو ' ملک عمران بشیر اعوان ' احمد جاوید اعوان ' فیاض نائچ اور خالد اعوان نے ضلعی ' تحصیلوں اور شہروں میں یوتھ ونگ کی تنظیم کے عہدیداروں میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی تقسیم کیے۔

khushabnews
;
مسلم لیگ ن کے بھی نئےعہدیدارنامزد، نوٹیفیکیشن جاری مسلم لیگ ن کے بھی نئےعہدیدارنامزد، نوٹیفیکیشن جاری Reviewed by Khushab News on 8:27:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.