عید کے راشن کی تقسیم




سوڈھی جے والی سے نمائندہ خصوصی غلام شبیر کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون،سوڈھی جے والی میں غرباء ومساکین میں تقسیم راشن عید کااہتمام،سوڈھی جے والی میں جامعہ اسلامیہ وعلوی ٹرسٹ کے زیراہتمام غرباء ومساکین میں تقسیم راشن عید کااہتمام کیاگیا،جس میں سوڈھی جے والی کے تمام مستحق افرادمیں عید کی خوشیوں میں اضافہ کرنے کے لیے راشن عید تقسیم کیاگیا۔تقریب سے جامعہ اسلامیہ وعلوی ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹرشاہ محمدعلوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غرباء اورمساکین کی مدد کرنے سے اللہ کی خوشنودی اوردلوں کوسکون ملتاہے اور دکھی انسانیت کی خدمت ہی سے دنیاوآخرت کی زندگی سنورتی ہے۔اللہ کی راہ میں جتنا بھی خرچ کیاجائے کم ہے۔تقریب سے 
اس خبر کو بھی پڑھیں: پولیس کی ناک نیچے سنگین واردات
جامعہ اسلامیہ کے منتظم اعلیٰ قاری زبیر نے بھی خطاب کے دوران کہاکہ جامعہ اسلامیہ وعلوی ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے اور جہاں تک ہوسکا ہم اپنے علاقے کے مستحق افراد کی مددکرتے رہیں گے۔اس موقع پر اہل علاقہ نے دونوں صاحبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

khushabnews
;
عید کے راشن کی تقسیم عید کے راشن کی تقسیم Reviewed by Khushab News on 4:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.