وادی سون،ہفتہ 10 ستمبر 2016 کی خبریں


نو شہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے نواحی قصبہ جاہلر میں گھریلو ناچاقی پر بھائی مسرت ولد محمد امیر ماچھی نے فائرنگ کرکے اپنی شادی شدہ بہن ریحانہ کو زخمی کردیا مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ضلعی اہسپتال علاج معالجہ کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:وادی سُون ننگی ویڈیو سکینڈل

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)این ٹی ایس گریجویشن ماسٹر ڈگری کے طلبا وطالبات کو نوشہرہ میں سنٹر امتحانات نہ ہونے مشکلات کا سامنا ہے اب امتحانات کیلئے سرگودھا جانا پڑتا ہے طلبا وطالبات کے والدین نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانات کا سنٹر نوشہرہ میں قائم کیا جائے انہوں نے کہا کہ وادی سون کی آبادی تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور نوشہرہ کو تحصیل کا درجہ ملنے کے باوجود ہمارے مسائل حل نہیں ہورہے۔

khushabnews
وادی سون،ہفتہ 10 ستمبر 2016 کی خبریں وادی سون،ہفتہ 10 ستمبر 2016 کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:46:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.