وادی سون کی خبریں ، بدھ،21ستمبر


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
موت بانٹتے رکشے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )وادی سون کے تمام قصبات میں ناتجربہ کار کم سن رکشہ ڈرائیور مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر تُلے ہیں اور ان کے پاس ان فٹنیس رکشے ہیں جن میں مسافروں کو لاد کر منزل پر پہنچاتے ہیں گزشتہ کئی سالوں سے وادی سون میں چنگ چی رکشہ حادثوں میں کئی لوگ قیمتی جانیں بھی گنوا چکے ہیں اور کئی بستر پر معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مگر بھتہ مافیا انتظامیہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود خاموش تماشائی ہے یہاں کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ کم سن ناتربیت یافتہ چنگ چی رکشہ ڈرائیووں کے خلاف چالان اور غیر قانونی رکشوں کو بند کیا جائے۔

مالک مکان و کرایہ دار کیخلاف مقدمہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نوشہرہ کے محلہ قاضیانوالہ کے مالک مکان محمد حسین نے کوائف مکمل نہ کرکے گل خان پٹھان کو مکان کرایہ پر دے رکھا تھاپولیس نے عارضی رہائش آرڈینس کے تحت مالک مکان محمد حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

khushabnews
وادی سون کی خبریں ، بدھ،21ستمبر وادی سون کی خبریں ، بدھ،21ستمبر Reviewed by Khushab News on 8:55:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.