وادی سون: ایک بار پھر سرگرم ہوگئے


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

بدفعلی کی کوشش
خوشاب نیوز ڈاٹ کام))موضع انگہ میں اوباش نوجوان کی لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش جسکوراہگیروں نے لڑکے کا شور سن کر جان چھڑائی تفصیل کے مطابق موضع انگہ کااوباش عمر فاروق نوجوان منور حسین ولد مہر خان کو شکار کے بہانے ورغلا کر جنگل میں لے گیا اور لڑکے کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنیکی کوشش کی سولہ سالہ منور حسین کے شور کی آواز سن کر راہگیر اکٹھے ہوگئے اور اسے اوباش کے قبضے سے جان چھرائی پولیس تھانہ نوشہرہ نے منور حسین کی درخواست پر ملزم عمر فاروق ولد محمد نواز سکنہ انگہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

چور ایک بار پھر سرگرم
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون میں نا معلوم چور نئے سرے سے سرگرم ہوگئے تفصیل کے مطابق گزشتہ رات کو احمد آباد (کھوتکہ )میں چوروں نے محمد عمران کے گھر سے قیمتی بھینس چوری کر لی اور اسی رات موضع صدیق آباد(کفری )سے بھی محمود خان کے گھر سے ایگ گائے اور ایک بچھڑاچوری کر لیا پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتش شروع کر دی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے یہاں کے مکینوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور پولیس حکام سے گشت کے نظام کو موثر اور فعال کا مطالبہ کیا ہے۔

khushabnews
وادی سون: ایک بار پھر سرگرم ہوگئے وادی سون: ایک بار پھر سرگرم ہوگئے Reviewed by Khushab News on 8:05:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.