نجی شعبہ میں معذور افراد کا کوئی کوٹہ نہیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) معذور افراد قوت گویائی وسماعت سے محروم اور نابینا افراد کی ضلعی کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ ڈی سی او آ میں منعقدہ تقریب کی صدارت عبدالحمید سنبل نے کی جبکہ ممبران میں ڈی او سوشل ویلفیئرنبیلہ ملک ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد،ہیڈ مسٹریس سولرنرز سکول نابیناممبران مسعود ہ غضنفرنے شرکت کی ۔منعقدہ اجلاس میں گذشتہ اہداف کا جائزہ لیا گیا ۔نبیلہ ملک نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے فی الحال نئی فسبھرتی پر پابندی عائد کی ہوئی ہے ۔پنجاب کالج ،سپرئیر کالج اور دیگر کالجز سے معلوم ہو اکہ ابھی تک ان کی پاس معذور افراد کا کوئی کوٹہ نہیں ۔ڈی او لیبر نے بتایا کہ نجی سیکٹر میں کوٹہ نہیں بنتا ۔ڈی او سی عبدالحمید سنبل نے ڈی او لیبر کی ہدایت کی کہ وہ نجی سیکٹرکے تمام اداروں سے معذور افراد کی بھرتی کی تفصیلات طلب کریں اور آپ اس کی تصدیق بھی کریں ۔اجلاس کے شرکاء کو مزیدبتایا گیا کہ بہرے لوگوں کی آڈیو میٹر ی کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سے منظورکروا کر ڈس ایبلٹی رپورٹس ڈیف اینڈ ڈمب حاصل کی جائیں گی اور کالجز کی ویری فیکیشن کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ 

khushabnews
>
;
نجی شعبہ میں معذور افراد کا کوئی کوٹہ نہیں نجی شعبہ میں معذور افراد کا کوئی کوٹہ نہیں Reviewed by Khushab News on 2:31:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.