Soon Valley قاتل کو سزا، ڈکیتی، کونسلر گرفتار



 نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
بہن کا قاتل بھائی بری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآباد چوہدری طارق جاوید نے تھانہ نوشہرہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم احسن ریاض کو فریقین کے مابین صلح ہونے کی بنا پر بری کر دیا۔ ملزم احسن ریاض نے رشتہ کے تنازعہ پر اپنی بہن صائمہ ریاض کو کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے موت کی نیند سلا دیا تھا نوشہرہ پولیس نے مقتولہ کے والد محمد ریاض کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے چالان فاضل عدالت کو بھجوایا تھا۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران فریقین کے مابین صلح ہو گئی جس پر فاضل عدالت نے ملزم احسن ریاض کو بری کر دیا۔ 

پدھڑاڑ کونسلر گرفتار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یو سی پدھراڑ وارڈ نمبر 5کا نو منتخب کونسلر نمبردار عابد حسین جعلی سند کے الزام میں گرفتار ہوگیا تفصیل کے مطابق عابد حسین کے خلاف مخالف امیدوار محمد ریاض نے محکمہ انٹی کرپشن کو درخواست دے رکھی تھی کہ میرے مدمقابل کامیاب امیدوار جعلی سند پر الیکشن لڑ کر کامیاب ہوا ہے تقریبا اڑھائی ماہ کی چھان بین کے بعد ثابت ہوگیا کہ ملزم جعلی سند رکھتا ہے گزشتہ روز انٹی کرپشن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈکیتی کی سنگین وارادت
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس پیٹرولنگ چیک پوسٹ خالق آباد سے دو کلومیٹر کے فاصلے خوشاب سکیسر نوشہرہ روڈ نڑواڑی باغ کے قریب سنگلاح پہاڑی میں ڈکیتی کی سنگین واردات میں مسافر لاکھوں روپوں کی نقدی زیورات موبائیل فونزسے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق گزشتہ رات ایک بجے چھ نقاب پوش مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر درجنوں کے لگ بھگ گاڑیوں کو ناکہ لگا کر لوٹ لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور پیٹرولنگ پولیس خالق آباد کے اہلکار چیک پوسٹ پر خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے مسافروں میں کھوڑہ کے نذیر احمد نوشہرہ کے اسد اور ملک اختر اسلام نے بتایا کہ نامعلوم ڈاکو اطمینان سے مسافروں سے بدتمیزی اور تشدد کرکے لاکھوں روپے لوٹ کر لے گئے مگر ہماری پیڑولنگ پولیس ہماری مدد کو نہ پہنچی اس واردات کے بعد مذکورہ روڈ پر عدم تحفظ کی وجہ سے بے چینی پھیلی ہوئی ہے یادرہے کہ اس قبل کٹھہ خوشاب کی پہاڑیوں میں بھی نامعلوم ڈاکو ناکہ لگا کر مسافروں کو لوٹتے رہے اور پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی تھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ رات کو پولیس گشت نظام کو موثر بنایا جائے۔

کانگو سپرے شروع
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے مختلف دیہات میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے جانوروں کے چچڑکے خاتمے کیلئے سپرے شروع کردیا گیا ہے باالخصوص قربانی کے جانوروں کو سپرے کیا جارہا ہے تاکہ کانگو جیسی بیماری سے بچا جاسکے۔

khushabnews
Soon Valley قاتل کو سزا، ڈکیتی، کونسلر گرفتار Soon Valley قاتل کو سزا، ڈکیتی، کونسلر گرفتار Reviewed by Khushab News on 11:19:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.