ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی ایس پی ٹریفک خوشاب فرخ سہیل کی ہدایات کے پیش نظر خوشاب میں پولیس ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے مہم چلائی گئی ہے جس میں انسپکٹر محمد افضل ،اے ایس آئی 

تصور حسین انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک خوشاب اور دیگر ٹریفک کے افسران و ملازمان نے شرکت کی ۔اس مہم میں ٹریفک پولیس کی ٹیم نے سکولز،کالجز اور یونیوسٹی میں جا کر طلبا ء کو لیکچر دیے اور عوام الناس اور باالخصوص ڈرائیوران حضرات کے لئے پمفلٹ پرنٹ کرواکر ان میں تقسیم کئے گئے جس میں 

خوشاب ٹریفک پولیس کی طرف سے تمام کو آگاہ کیا گیا کہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل نہ چلانے دیں ون ویلنگ موت کا کھیل ہے اس سے پرہیز کریں ،دوران موٹرسائیکل سواری ہیلمٹ کا استعمال لازمی بنائیں 

گاڑیوں کی اوور لوڈنگ ہرگز نہ کریں اور اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو ریفلیکٹر لگائے گئے ۔ٹریفک پولیس اور عوام کا تعاون قیمتی جانوں کے ضیاء اور حادثات میں کمی کے لئے انتہائی موثر اور اہمیت کا حامل ہے

khushabnews
;
ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم Reviewed by Khushab News on 6:07:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.