معیار اور مقررہ مدت پر سمجھوتہ نہیں



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی اسمبلی کے رُکن ملک محمد وارث کلو نے تعمیراتی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ جاری ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل کریں ‘ سکیموں کی تکمیل کے دوران کوالٹی کنٹرول کے معیار کو برقرار رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ڈی سی او آفس کے کانفرنس ہال جوہرآباد میں ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے رُکن ملک کرم الٰہی بندیال‘ ملک رضوان بھا سمیت محکمہ ہائی وے ‘ بلڈنگ و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک وارث کلو نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ موقع پر جا کر جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کریں اور کوالٹی کنٹرول کو چیک کریں۔ اُنھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

khushabnews
معیار اور مقررہ مدت پر سمجھوتہ نہیں معیار اور مقررہ مدت پر سمجھوتہ نہیں Reviewed by Khushab News on 9:10:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.