موت بانٹتی سیمنٹ فیکٹری



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)زمان سیمنٹ فیکٹری سے اٹھنے والے کیمیکل آلود زہریلے دھویں کے باعث پھیلنے والی آلودگی کے خلاف علاقہ دامن مہاڑ کے مکین سراپائے احتجاج بن گئے۔ سوشل ویلفیئر سوسائٹی دئیوال کے عہدیداروں اور کارکنوں سمیت علاقہ کے سینکڑوں مکینوں نے ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا‘ مظاہرین کی قیادت سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر اعجاز حسین ملک اور ملک ناصر حسین پڑہال نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ زمان سیمنٹ فیکٹری منگوال سے اٹھنے والا زہریلا دھواں علاقہ میں دمہ ‘ ٹی بی ‘ الرجی اور سانس کی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے اور مواضعات دئیوال‘ منگوال اور جسوال کا ہر تیسرا شخص کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہے۔ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے دی جانیوالی درخواست کی روشنی میں ڈی او لیبر رانا شاہد نے فیکٹری میں فلٹریشن پلانٹ نصب نہ ہونے کی بنا پر فیکٹری کو سربمہر کیا تھا لیکن فیکٹری انتظامیہ
 نے راتوں رات اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے فیکٹری کو ڈی سیل کروا لیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیکٹری انتظامیہ کو فیکٹری میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کا پابند بنایا جائے۔

khushabnews
;
موت بانٹتی سیمنٹ فیکٹری موت بانٹتی سیمنٹ فیکٹری Reviewed by Khushab News on 3:02:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.