محرم الحرام کا سیکورٹی پلان جاری


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب پولیس نے محرم الحرام 2016کے سلسلہ میں سیکیورٹی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔اِ س ماہ کے دوران ضلع بھر میں تمام مذہبی جماعتوں کی طرف سے مذہبی پروگرام منعقد ہوں گے ،موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اِس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کر نا انتہائی ضروری ہیں ۔ اس ضمن میں باقاعدہ سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جس میں مکمل سیکیورٹی اقدامات کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ ضلع ہذا میں محرم الحرام کے دوران کل 203لائسنسی جلوس برآمد ہوں گے جب کہ 882مجالس منعقد ہوں گی ۔محرم الحرام کے حوالہ سے ضلع ہذا کو 4سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے انچارج ڈی ایس پی ہوں گے ۔بھاری تعداد میں پولیس افسران اور ملازمان کے علاوہ رضاکاران بھی سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔دوران ڈیوٹی تمام افسران و ملازمان اور رضاکاران جو ڈیوٹی پر مامور ہوں گے سیکورٹی برانچ سے جاری کردہ سیکورٹی کارڈ سامنے گلے میں لٹکائیں گے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے مزید کہا کہ شر پسند عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے اور گشت ہائے کے دوران چیکنگ کو مؤثر بنائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہواور جرائم پیشہ؍دہشت گرد عناصر کی حوصلہ شکنی ہو ۔ جملہ سرکل افسران اور ایس ایچ او تھانہ جات دوران محرم الحرام خود ڈیوٹی کو چیک کریں اور پولیس ملازمین کی بروقت ڈیوٹی پر حاضری کو یقینی بنائیں، ڈیوٹی سے قبل انہیں بریف کریں کہ دوران ڈیوٹی وہ ارد گرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظری رکھیں۔ اگر دوران چیکنگ مجالس ، جلوس ہائے و دیگر مذہبی تقریبات کی ڈیوٹی ناقص ہونا پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

khushabnews
محرم الحرام کا سیکورٹی پلان جاری محرم الحرام کا سیکورٹی پلان جاری Reviewed by Khushab News on 5:46:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.