محرم الحرام میں فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان کینیڈا ایسوسی ایشن کے صدر طارق چودھری نے کہا ھے کہ محرم کے آغاز سے مسلم امہ کے نیے سال کا آغاز ہو گیا ھے یہ مہینہ ہمیں صبر ایثار اور قربانی کا درس دیتا ھے - اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام نے تین دن کی بھوک اور پیاس میں اپنی اور اپنے اہل خانہ اور اصحاب کی لازوال قربانی دے کر یہ درس دیا ہے کہ سچ کی خاطر سب کو آخری حد تک جانا پڑے گا. آپ نے کہا کہ واقع کربلا ہمیں یہ درس دیتا ھے کہ الله کی رہ میں سب کچھ قربان کرنے کا حوصلہ پیدا کیا جائے آیۓ آج اس مقدس ماہ میں ہم عہد کریں کہ ہم حسینی اصولوں کو اپنائیں گے اور اس کے لئے ہمیں فرقہ پرستوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی - طارق چودھری نے کہا ھے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ملک کی اس مشکل گھڑی میں اپنی قوم اور افواج کے ساتھ ہیں اور ملکی حفاظت کے لیے دعا گو ہیں۔

khushabnews
محرم الحرام میں فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی محرم الحرام میں فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی Reviewed by Khushab News on 8:15:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.