المناک۔ 10 افراد




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں تین خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ خالق آباد کے قریب ہوا جہاں چنگ چی رکشہ اور موٹرسائیکل کے تصادم میں بلاک نمبر4جوہرآباد کا رہائشی دو نوجوان اٹھارہ سالہ محمد ابوبکر ولد محمد صدیق ‘ بیس سالہ محمد نعمان ولد خالد محمود اور خالق آباد کی ایک لڑکی بیس سالہ فریحہ نور دُختر محمد یونس زخمی ہوئیں۔ دوسرا حادثہ میانوالی روڈ پر پنجاب کالج کے نزدیک ہوا جہاں ایک تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں 47سالہ مختار احمد ولد فیض احمداور اس کی اہلیہ شازیہ مختار زخمی ہوئیں۔ تیسرا حادثہ پرانا چوک خوشاب میں ہوا جہاں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے پچیس سالہ نوجوان حافظ محمد عرفان ولد محمد اختر زخمی ہو گیا۔ مظفر گڑھ روڈ پر گروٹ چوک کے نزدیک کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار بیس سالہ محمد رمضان ولد منصب خان زخمی ہوا۔ بلاک نمبربارہ جوہرآباد میں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے محمد عبداﷲ جبکہ ریلوے کراسنگ کالج چوک جوہرآباد کے نزدیک دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں اٹھارہ سالہ محمد عاقب ولد محمد مطلوب زخمی ہوا۔

khushabnews
المناک۔ 10 افراد المناک۔ 10 افراد Reviewed by Khushab News on 8:13:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.