انتہائی انسانیت سوز واقعہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آدھی سرگل میں پسند کی شادی کرنے کی سزا ‘صابر حسین کے سسرال نے اُس کے نومولود بیٹے کو قتل کر کے نعش غائب کر دی یہ انکشاف آدھی سرگل کے کسان صابر حسین کی جانب سے ڈی پی او خوشاب کو دی جانیوالی تحریری درخواست میں کیا گیا۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ صابر حسین نے امسال 27 جنوری کو مسماۃ آسیہ پروین دُختر چراغ علی سے اُس کے والدین کی رضا مندی کے برعکس کورٹ میرج کی تھی 13جون کو آسیہ پروین کی اپنے والدین کیساتھ صلح ہو گئی اور وہ اُسے ملنے کے بہانے اپنے گھر لے گئے۔ اس دوران اُنھوں نے آسیہ کو گمراہ کر کے اپنے ساتھ ملا لیا اور 29جون کو تھانہ نورپورتھل میں صابر حسین کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کرا دیا۔ دورانِ تفتیش آسیہ پروین نے اعتراف کیا کہ وہ چھ ماہ کی حاملہ ہے اور یہ کہ اس کا صابر حسین کیساتھ نکاح ہو چکا ہے تاہم وہ اپنے خاوند کیساتھ جانے کی بجائے والدین کے گھر چلی گئی جہاں پانچ نومبر کو اُس کے بطن سے صابر حسین کا بیٹا پیدا ہوا ‘ مسماۃ آسیہ پروین نے اپنے والد چراغ علی‘ والدہ رانی ‘ بھائی قادر ‘ بہنوئی غلام علی ‘ بہنوں رضیہ اور بالی کی معاونت سے ہمشورہ و ہم صلاح ہو کر نومولود کو قتل کر دیا اور نعش غائب کر دی۔ درخواست میں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

khushabnews
;
انتہائی انسانیت سوز واقعہ انتہائی انسانیت سوز واقعہ Reviewed by Khushab News on 9:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.