خوشاب میں ّ دھرتی لہو لہو ٗ




خوشاب نیوز ڈاٹ کام) آرٹس کونسل سرگودہا کے زیر اہتمام خوشاب کے ایک نجی سکول میں ٹیبلو شو بعنوان ’’دھرتی لہو لہو‘‘پیش کیا گیا ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی او (سی) خوشاب عبدالحمید سنبل تھے ۔تقریب میں ریذیڈنٹ ڈائر یکٹر آرٹس کونسل کپٹن (ر) خاور اقبال وڑائچ ، سکول انتظامیہ محمد فیصل شہزاد ،سکول ٹیچرز ،سکول کے بچوں اور دیگر نے شرکت کی ۔آرٹس کونسل سرگودہا کے زیر اہتمام پیش کیے جانے والے ٹیبلوشو کی تحریر و ہدایت و پیش کش نسیم عباس خان نے کی ۔کمپیرنگ کے فرائض ٹیچر سمیر املک اور معروف شائر وبراڈکاسٹر شاکر نظامی نے انجام دیئے ۔اس تقریب میں ایک میجک شو بھی پیش کیا گیا جسمیں فنکار محمد طارق نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی او (سی) خوشاب عبدالحمید سنبل اور دیگر مہمانوں نے ٹیبلوشو اور دیگر پروگرامز کوخو ب سراہا اور کہا کہ تقریب میں پیش کیئے جانے والے پروگرام سبق آموز ہیں اور کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے تناظر میں ہمیں چوکنا رہنے کی اشد ضرورت ہے اپنے علاقہ محٖلہ اور گھر کی حفاظت کے لیے ہر فرد اپنا بھر پور کردار ادار کرے ۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل کپٹن (ر) خاور اقبال وڑائچ نے کہا کہ ہمارا ادارہ فن کاروں کے ذریعے موجودہ حالات کے پیش نظر عوام اور بچوں کو آگہی دینے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے اور ہمارے فنکار اپنے فن کے ذریعے حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں اور دوسری جانب عوام تفریحی پروگرام میں شرکت کر کے اپنے فرصت کے لمحات مثبت مشاغل میں صرف کرتے ہیں ۔

khushabnews
خوشاب میں ّ دھرتی لہو لہو ٗ خوشاب میں ّ  دھرتی لہو لہو ٗ Reviewed by Khushab News on 6:34:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.