مساوی انصاف تمام افراد کا حق ہے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)لاہور ہائی کورٹ کی 150ویں سالگرہ کے سلسلہ میں ’’نظام قانون کی بالادستی ‘‘ کے عنوان سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس جوہرآباد کے احاطہ میں ایک سیمینار منعقد ہوا سیمینار کی صدارت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب چوہدری طارق جاوید نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں سینیٹر ڈاکٹر غو ث محمد نیازی ،ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ‘ ڈی پی او وقاص حسن اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق ججز کاظم علی ملک ‘سیف الرحمن شامل تھے۔ سیمینار میں جن دیگر شخصیات نے شرکت کی اُن میں ڈی پی او وقاص حسن ‘ ڈسٹرکٹ جوڈیشلی کے تمام ججوں ‘ ملازمین‘ سابق ججز‘ وفاقی و صوبائی ضلعی محکموں کے سربراہوں ‘ وکلاء کے نمائندوں سمیت مختلف مکاتب فکر کی شخصیات شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب چوہدری طارق جاوید نے کہا کہ معاشرے میں تمام انسانوں کے حقوق مساوی ہیں ‘ تہذیب یافتہ معاشرے یا ریاست کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون پر عملدرآمد کرے ‘ اُنھوں نے کہا کہ تمام اداروں کا فرض ہے کہ وہ بلا تفریق ہر فرد سے انصاف کرے اور قانون کی بالادستی قائم کریں۔ ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رول آف لاء کو فالو کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے معاشرہ اور ادارے ہم سب ایک یونٹ کی طرح ہیں لہذا یونٹوں میں اتحاد و اتفاق بہت ضروری ہے۔ اگر ہم ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں گے تو ہمیں ہر قدم پر آسانی ہو گی۔ ریٹائرڈ جسٹس سیف الرحمن نے لاہور ہائی کورٹ کی 150
Lahore High Court 150 Years Celebrations by khushabnews
ویں سالگرہ کے موقع پر عدلیہ کے افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام ججز صاحبان مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے قانون کی حکمرانی قائم رکھنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ جسٹس (ر) کاظم علی ملک نے عدل و انصاف کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سسٹم بہت اچھا ہے لیکن بد قسمتی سے اس نظام پر پوری طرح عملدرآمد نہیں کیا جا رہا اگر قانون کے مطابق تمام ادارے بشمول عدلیہ مقررہ مدت کے دوران فیصلے کریں تو ہر قسم کے کرائم کا آسانی سے تدارک کیا جا سکتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ عدلیہ سمیت تمام اداروں کوچاہیے کہ وہ اپنے فرائض خلوص نیت اور نیک نیتی سے سرانجام دیں۔ چیئرپرسن ہیومن رائٹس چوہدری مہناز عطاء ‘ ریٹائرڈ پرنسپل مسرت برجیس ‘ پوسٹ گریجوایٹ کالج جوہرآباد کے پروفیسر صفدر حسین اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں قانون کی بالادستی کی اصطلاح ‘ ریاست میں عدلیہ کا کردار نسلی تضاد کے خاتمے ‘ ریاست کے تمام افراد کو بنیادی حقوق کی فراہمی اسلامی ریاست میں اﷲ تعالیٰ کی حاکمیت اور احکامات پر عمل کرنے اور نبی آخر الزمان محمد ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کرنے پر زور دیا۔ چوہدری طارق جاوید نے سیمینار کے اختتام پر مختلف شخصیات میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر عدلیہ کی طرف سے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

khushabnews
مساوی انصاف تمام افراد کا حق ہے مساوی انصاف تمام افراد کا حق ہے Reviewed by Khushab News on 8:52:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.