پارلیمنٹیرین گروپ میں پھوٹ،مسلم لیگ ن میں نئی دھڑے بندی؟


خوشاب نیوز ڈاٹ کام )مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی اور سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک کے مابین ڈیرھ گھنٹہ کی طویل ملاقات کے بعد ضلع خوشاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی نئی دھڑے بندیوں کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک کی رہائش گاہ ایم این اے ہاؤس جوہرآباد میں ہونیوالی دونوں راہنماؤں کی اس ملاقات کے دوران ضلع خوشاب کی بلدیاتی سیاست پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ گذشتہ چار روز کے دوران دونوں اکابرین میں دوسری ملاقات خصوصی اہمیت کی حامل ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن ضلع خوشاب جہاں اندرونی خلفشار کا شکار ہے وہاں مقامی اکابرین میں ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث مسلم لیگ ن میں نئی گروپ بندی جنم لے سکتی ہے۔ دریں اثناء سیاسی و عوامی حلقوں میں یہ تاثر بھی پایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر غوث نیازی ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کے حالیہ الیکشن میں انکے یوتھ ممبر کی بجائے پارلیمنٹرینیز کی جانب سے ایک آزاد امیدوار کو ووٹ ڈلوانے کے باعث پارلیمنٹیرینز سے سخت ناراض ہیں تو ساتھ ہی صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا کی بھی کسان نشست پر انکے امیدوار کی بجائے وارث کلو کے آزاد امیدوار کی کامیابی کی وجہ سے شدید ناراضگی کی خبریں گردش کررہی ہیں ۔ بعض واقفان حال کے مطابق کچھ عناصر سمیرا ملک اور آصف بھا کی ملاقات کی بھی سر توڑ کوشش کررہے ہیں۔
;
پارلیمنٹیرین گروپ میں پھوٹ،مسلم لیگ ن میں نئی دھڑے بندی؟ پارلیمنٹیرین گروپ میں پھوٹ،مسلم لیگ ن میں نئی دھڑے بندی؟ Reviewed by Khushab News on 9:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.