ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انقلابی تبدیلیوں کی منظوری


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ہسپتالوں کی صفائی اور مختلف یونٹس میں بہتری اور مشینر ی کی فراہمی و ترسیل کے حوالے سے ہیلتھ کونسل کا چوتھا اجلاس ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی کے زیر صدارت ڈی سی او کمپلیکس میں ہوا جس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر آصف محمود قاضی،ملک رضوان بھاء،ذکا اللہ،رشید احمدچھٹہ،ڈی ایم او نادیہ شفیق،انچارج بہبود مریضاں ام فروااور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجداور دیگرنے شرکت کی ۔ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں ڈی سی او خوشاب نے ضلع بھر کے ہسپتالوں میں بیڈشیٹس کی صبح شام تبدیلی اور صفائی کویقینی بنانے کے لئے چادروں کی دھلائی کے ساتھ ساتھ پریس کرنے کے لیئے پلانٹ خریدنے کی منظوری دی۔اسی طرح شعبہ ای این ٹی ،کارڈیالوجی ،اور ای سی جی سمیت تمام یونٹس میں مختلف آلات کی مرمت اور فراہمی کے احکامات صادر کیئے ۔اجلاس میں لانڈری پلان،ای این ٹی اور کارڈیا لوجی کے شعبہ جات کے لیئے 21لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ڈی سی او نے کہا کہ ڈی ایچ کیو میں زیادہ مریضوں کی آمد کے پیش نظر شعبہ کارڈیالوجی میں ایکو (ECO)مشین کا صحیح ہونا اور ای ٹی ٹی مشین کا فنکشنل ہونا اشد ضروری ہے۔اس لیئے انہوں نے ای ٹی ٹی مشین کو جلد از جلد مرمت کروا کے فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کیئے ۔علاوہ ازیں انہوں نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی مریضوں کی انٹری کے موقع پر مریضوں کو بے جا کھڑا کرنے اور اضافی پیسے وصول کرنے سے منع کر کے واپسی پہ پیسے وصول کرنے کی ہدایت جاری کی۔

Lap Top distibution in health staff by khushabnews
 علاو ہ ازیں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے کی اجلاس میں ڈی او سوشل ویلفےئر آفیسر نبیلہ ملک اور تقریباًتیس معذور افراد نے شرکت کی ۔معذور افراد میں خواتین اور بچے شامل تھے ۔ معذور افراد کی تشخیص کے لئے ان کا معائینہ کیا گیا ۔ان معذور افراد کو تشخیص کے بعد سٹرٹیفیکیٹ جاری کئے جائیں گے۔ 

khushabnews
;
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انقلابی تبدیلیوں کی منظوری ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انقلابی تبدیلیوں کی منظوری Reviewed by Khushab News on 9:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.