ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،حافظ توحید


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ممتاز عالم دین علامہ حامد رضا چشتی نے کہا ہے کہ نبی کریم کی غلامی ہی حقیقی زندگی ہے۔ رسول پاک کی غلامی سے دور ہو کر آج عالم اسلام کے مسلمان رسوائی کے راستہ پر چلے گئے ہیں۔ محب رسول کو قلوب میں بسائے بغیر دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل نہیں کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیات اور مرزائیت کیخلاف مسلمانوں کو یکجا ہو کر ان کی ناپاک سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھومر لان جوہرآباد میں منعقدہ غلامی رسول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشاب پروفیسر محمد تنویر قریشی نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اظہار الحسن نے کہا کہ نبی آخر الزمان کا اخلاق‘ مساوات اور اسوہ حسنہ انسانیت کیلئے بے نظیر ہے۔ آپ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہی نجات حاصل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ختم نبوت سے انکار کرنے والے دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتے ہیں۔ مسلمانوں کو اپنے صفوں میں اتحاد کی ضرورت وقت کا تقاضا ہے۔ تمام تر لسانی‘ فروعی‘ سیاسی اور علاقائی اختلافات سے بالاتر ہو کر دین اسلام کا علم بلند کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر مسلم قوتیں امت محمدیہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہیں۔ غلامی رسول کانفرنس سے عالمی ایوارڈ یافتہ پروفیسر قاری مشتاق انور نے تلاوت قرآن مجید سے شرکاء کے قلوب کو روشن کیا اور نعت رسول مقبول کے پھول نچھاور کر کے عاشقان رسول کے ایمان کو تازگی بخشتے ہوئے قلوبوں کو نبی پاک کی محبت سے لبریز کیا۔ غلامی رسول کانفرنس سے حافظ محمد توحید ایڈووکیٹ ،محمد عمران شاکر ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر دین اسلام اور مسلمانوں کو کرش کرنے کیلئے گھناؤنی سازشیں کی جاتی ہیں تاکہ مسلمانوں کے مابین یکجہتی‘ اتحاد اور اتفاق کو توڑ کر نفاق کی فضاء پیدا کر کے انہیں نبی پاک کی غلامی سے کوسوں دور کر دیا جائے لیکن انشاء اللہ یہود و انصار کی چالیں کامیاب نہیں ہونگی۔ بعد ازاں وسیع پیمانے پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ 

khushabnews
ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،حافظ توحید ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،حافظ توحید Reviewed by Khushab News on 9:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.