خود کشی، ناجائز اسلحہ چوری


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی قصبہ خالق آباد میں ایک موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث گدھا ریڑھی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار پندرہ سالہ محمد ارشاد ولد محمد اسلم شدید زخمی ہو گیا۔ مضروب محمد ارشاد کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع اوکھلی موہلہ میں ایک پچیس سالہ نوجوان نصر حیات ولد محمد بشیر پٹھان نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر خود کشی کر لی‘ نصر حیات کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ جھگڑا ہوتا رہتا تھا ہفتے کی صبح یہ جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور اُس نے کمرے میں جا کر خود پر پستول سے فائرنگ کر دی او رموقع پر دم توڑ گیا۔ پولی سنے متوفی نصر حیات کی نعش ضروری کاروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس نے ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران پانچ افراد سے دو سیون ایم ایم رائفلیں ایک 44بور رائفل ‘ ایک بندوق بارہ بور اور دو تیس بورپسٹل برآمد کیا ہے ملزمان عظمت بھوڈ‘ احتشام اشرف ‘ محمد اختر ‘محمد رمضان اور سرفراز توگہ کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمزایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سٹی پولیس جوہرآباد نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث زیر حراست ملزم عظمت بھوڈ سے دورانِ تفتیش اُس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ رائفل 7اور رائفل 44بور برآمد کی ہے۔ قائدآباد پولیس نے دورانِ گشت لاری اڈا اُتراء سے محمد نواز ترکھان کو گرفتار کر کے اُس سے تیس بور پسٹل‘ صدر پولیس جوہرآباد نے سہگل پل کے قریب مشکوک حالت میں گھومنے والے ملزم محمد اختر کو گرفتار کر کے اُس سے بندوق بارہ بور جبکہ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے امیر والا کے رہائشی محمد رمضان سے تیس بور پسٹل اور محمد سرفراز توگہ سے رائفل سیون ایم ایم برآمد کی ہے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نسیم کالونی جوہرآباد میں ایک شہری احتشام اشرف کا ہزاروں روپے مالیت کا ہنڈا موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے احتشام اشرف کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کیخلاف زیر دفعہ  ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں ملا۔ ایف آئی آر کے مطابق احتشام اشرف نے اپنا موٹر سائیکل نمبری اپنے گھر کے سامنے گلی میں کھڑا کیا اور خود اندر چلا گیا تھوڑی دیر بعد جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔ 

khushabnews
خود کشی، ناجائز اسلحہ چوری خود کشی، ناجائز اسلحہ چوری Reviewed by Khushab News on 7:18:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.