پولیس کو انسانی حقوق پر لیکچر



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شارب پاکستان کے زیر اہتمام پولیس افسران کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاب کا اہتمام پولیس لائین جوہرآباد میں کیا گیا ۔ورکشاب کا مقصد پولیس افسران کو انسانی اور مہاجرین کے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھی ۔ سلیمان خان ایڈووکیٹ شارپ پاکستان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔پراجیکٹ منیجر شارپ پاکستان نے شارپ پاکستان کے وژن کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا مدثر جاوید نے انسان حقوق کے بارے میں ایک مفصل لیکچر دیا اورشرکاء کو انسانی حقوق کے بارے میں آگاہ کیا ۔فیلڈ منیجر شارپ عمران یوسف زئی نے مہاجرین کے حقوق اور یو این ایچ سی آر کے منیڈیٹ سے حاضرین کو آگاہ کیا ۔عمران یو سف زئی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے افغان مہاجرین کو 31 مارچ 2016 ء تک کا وقت دیا ہے ۔ فار نرز ایکٹ 1946 پر بات کرتے ہوئے عمران یوسف زئی نے کہا کہ فارنرز ایکٹ 1946 کا اطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین پر نہیں ہوتا ۔ورکشاپ کے آخر میں مہمان خصوصی ڈی سی پی لیگل ثناء اللہ ،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرنگہت فردوس اور دیگر پولیس افسران نے شارپ پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ ورکشا پ کے اختتام پر پولیس افسران میں اعزازی شیلڈ اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے ۔شارپ پاکستان کی ٹیم نے تمام پولیس افسرا ن کا شکریہ ادا کیا ۔

khushabnews
پولیس کو انسانی حقوق پر لیکچر پولیس کو انسانی حقوق پر لیکچر Reviewed by Khushab News on 6:54:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.