خوشاب شہر کے باسی پینے کے پانی سے محروم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عدم ادائیگی پر خوشاب شہر کی واٹر سپلائی سکیم کی بجلی پھر منقطع ہل شہر تین روز سے پانی کو ترس گئے وزیر اعلیٰ نوٹس لیں ،شہریوں کی دہائی،عدم ادائیگی بل کی وجہ سے دریائے جہلم پرکروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی واٹرسپلائی سکیم کا کنکشن پھر کٹ گیا ۔اہل شہر تین روز سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سکیم کی تعمیر کے دوران بھی کرپشن اور نا اہلی کا بدترین مظاہرہ کیا گیا جس کی انکوائری بھی چل رہی ہے ۔ واٹر سپلائی سکیم کی بجلی بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے پہلے بھی کئی بار کٹ چکی ہے ۔گزشتہ تین روز سے بھی بجلی منقطع ہے ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیں اور بروقت بل ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی جائے ۔

khushabnews
خوشاب شہر کے باسی پینے کے پانی سے محروم خوشاب شہر کے باسی پینے کے پانی سے محروم Reviewed by Khushab News on 7:10:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.