اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے ہم اپنے مشن کو جاری رکھیں گے علاقائی تعمیر وترقی کیلئے ہم دن رات بلاتفریق کام کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی ضلع کونسل ممبر حادیہ سجاد نے گزشتہ روز مخصوص سیٹوں کے انتخابات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر کامیابی عوام کی کامیابی ہے اور بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی واضع اکثریت عوام دوست پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے ۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تیز رفتار سوزوکی وین کی رکشہ کو ٹکر باپ جاں بحق بیٹا زخمی ہوگیا تفصیل کے مطابق پیل سے پدھراڑ جاتے ہوئے مقام کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار سوزوکی وین نے چنگ چی رکشہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں رکشہ سوار بایک شخص حبیب الرحمن عرف بیبل شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیااور اس کے بیٹے کو زخمی حالت میں فوری طور پر پدھراڑ اہسپتال علاج معالجہ کیلئے منتقل کردیا گیا جہاں اس حالت خطرے سے باہر ہے متوفی کے ورثا نے سوزوکی کے ڈرائیور کو معاف کردیا۔


BD election makhsoos seats by khushabnews
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میدانی اور بالائی علاقوں میں بارشیں نہ ہونے سے طویل خشک سالی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں سے پانی کے بور خشک ہونے لگے ہیں پانی کی قلت سنگین صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے عوام کو دشواری کا سامنا ہے اور طویل خشک سالی سے فصلوں پر بھی منفی اثرات پڑ گئے ہیں ملیریا ٹائیفائیڈ بخار کھانسی نزلہ زکام اور سینے کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے ان امراض سے بچنے کیلئے اہسپتالوں میں عوام کا رش بڑھ رہا ہے اس سلسلہ میں شہریوں نے باران رحمت کیلئے شہر سے باہر کھلی جگہ پرنوافل بھی ادا کئے اوراللہ تعالی کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے بارش کی دعا مانگی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایم پی اے ملک جاوید اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے جو الزامات کی بوچھاڑ کنٹینر پر کھڑے ہوکر لگایا کرتے تھے اب ثابت نہ کرکے منہ چھپاتے پھرتے ہیں الزام لگانا آسان اور ثابت کرنا مشکل ہے پانامہ لیکس کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں پر بے بنیاد الزمات لگانے والے عدالت میں ثبوت پیش نہیں کررہے کیونکہ عمران اور ان کے ہاں میں ہاں ملانے والے جھوٹے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت چور دروازوں سے نہیں بلکہ عوامی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے پانچ سال کی مدت پوری کریں گے۔


khushabnews
;
اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں Reviewed by Khushab News on 8:38:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.