نلی کے مکین باہر نکل پڑے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)دامن مہاڑ کے گاؤں نلی میں ٹیوب ویل مالکان کی ناانصافیوں کے خلاف کسان سراپائے احتجاج بن گئے‘ درجنوں کسانوں نے ڈی سی او آفس جوہرآباد کے سامنے کسان کمیٹی کے رُکن عالم خان اور کسان بورڈ کے ضلعی صدر اختر اسلام بالی کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ ٹیوب ویل مالکان کی جانب سے کی جانیوالی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹیرف کے تحت ٹیوب ویل مالکان کسانوں سے پانی کی قیمت 300روپے فی گھنٹہ کی بجائے 500روپے فی گھنٹہ وصول کر رہے ہیں جو سنگین ناانصافی ہے۔ بعد ازاں کسان بورڈ کے ضلعی صدر اختر اسلام بالی اور کسان کمیٹی کے رُکن عالم خان نے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ سے ملاقات کی اور اُنھیں کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی سی او خوشاب نے کسانوں کے اس اہم مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
;
نلی کے مکین باہر نکل پڑے نلی کے مکین باہر نکل پڑے Reviewed by Khushab News on 7:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.