سمیراگروپ کے قریبی رکن ضلع کونسل کا اہم اعلان


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ ضلع کونسل ‘ میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کو ملنے والی شاندار کامیابی بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے مسلم لیگی قائدین پر بھرپور اعتماد کی دلیل ہے۔ منتخب بلدیاتی نمائندے میاں محمد نواز شریف کے دست و بازو ہیں اُنھیں اپنی توانائیاں مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے پر مرکوز کرنا ہونگی۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں سمیر ملک گروپ اور پی ٹی ٓئی احسان ٹوانہ گروپ کی حمایت کیساتھ آزاد حیثیت سے ضلع کونسل کی یوتھ نشست پر کامیابی حاصل کرنیوالے ملک سمیع الحق اعوان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری شفقت حیات بلوچ‘ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر چوہدری عبدالمنان‘ یونین کونسل مٹھہ ٹوانہ جنوبی کے چیئرمین ملک طارق اعوان‘ ملک ربنواز اعوان‘ حسنین شاہ ہمدانی‘ ملک شفقت امیر سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ انتخابی معرکہ آرائی میں ثابت ہو چکا ہے کہ ضلع خوشاب پاکستان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے انشاء اﷲ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی۔ اس موقع پر ضلع کونسل خوشاب کی یوتھ نشست پر کامیابی حاصل کرنیوالے رُکن ضلع کونسل ملک سمیع الحق اعوان نے کہا کہ میں مسلم لیگی تھا‘ ہوں اور رہوں گا۔ میری توانائیاں پاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط ‘ موثر بنانے پر مرکوز ہیں اس لئے ضلعی ایوان میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ہی اپنا سیاسی کردار ادا کروں گا۔ اُنھوں نے حسب ضابطہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا جس کا مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا ۔
;
سمیراگروپ کے قریبی رکن ضلع کونسل کا اہم اعلان سمیراگروپ کے قریبی رکن ضلع کونسل کا اہم اعلان Reviewed by Khushab News on 9:51:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.