ورلڈ ٹوائلٹ ڈے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر اہتمام خوشاب بھر میں "ورلڈ ٹائلٹ ڈے" 19 نومبر 2016 منایا گیا ۔ جس میں محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئرشفقت علی، کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر ہما عزیز نے بھی شرکت کی۔ ایگزیکٹو انجینئرنے کمیونٹی ڈویلپمنٹ یونٹ کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ"کمیونٹی ڈویلپمنٹ یونٹ خوشاب میں صحت و صفائی اور دیہی واٹر سپلائی سکیمز کی آپریشن اور مینٹیننس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر نے کہا کہ اس سال "ورلڈ ٹائلٹ ڈے" منانے کا مقصد اس بات پر توجہ مرکوز کروانا ہے کہ کس طرح صفائی کا ہونا یا نہ ہونا،ہماری معاشی حالت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 98 منتخب شدہ دیہاتوں میں 2,26,000 (دولاکھ چھبیس ہزار) لوگوں تک صحت و صفائی کا پیغام پہنچا چکے ہیں ۔ جس کا مقصد ان دیہاتوں کو دائمی طور پر انسانی فضلے سے پاک کرنا ، گھرانے کے تمام افراد کے لیے محفوظ اور صاف لیٹرین کے استعمال کو فروغ دینا ، تاکہ لوگ ذاتی اور اجتماعی طور پر ناقص صحت و صفائی اور آلودہ پانی کے خطرات سے بچ سکیں۔ "ورلڈ ٹائلٹ ڈے" پر کمیونٹی بیسڈ موٹیویٹرز فرحت پروین ،ثانیہ ارشاد، محمد عمران ، محمد منیر اور صالح محمد نے چک نمبر 63 ایم بی،چک نمبر 52 ایم بی، چک نمبر 41 ایم بی اور محب پور کے اندر آگاہی سیشن کروائے

khushabnews
;
ورلڈ ٹوائلٹ ڈے ورلڈ ٹوائلٹ ڈے Reviewed by Khushab News on 7:47:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.