وادی سون کی خبریں



نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون میں مختلف حادثات میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے موضع کھبیکی میں کار کا ٹائر پھٹنے سے بے قابو کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی زخمی ہوگئے کار ڈرائیور فرار ہوگیا مردوال انگہ روڈ پر ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر جس کے نتیجہ میں کرکٹ کھیل کر آنے والا موٹر سائیکل سوار محمد علی زخمی ہوگیا زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو اہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹی نوشہرہ میں مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کے چار پی ٹی آئی کا ایک بلامقابلہ منتخب ہوگئے مسلم لیگ ن کے یوتھ کونسلر سعد علی لیبر کونسلر عاصم علی لیڈی کونسلر سلمی نورین نصرت پروین اورپی ٹی آئی کی جانب سے آمنہ بی بی منتخب ہوگئیں
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی )سابق ٹیکنو کریٹ ،سماجی کارکن ملک محمد صادق اعوان نے سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی انہیں مبارکباد دیتے ہوئے علاقے کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب منتخب ہوکر علاقے کی خدمات جاری رکھیں گی ۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کی چھ یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں کے انتخابات میں اوچھالی،صدیق آباد،کھوڑہ کھبکی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب مردوال میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے اتحاد سے برابر اور یوسی انگہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔

khushabnews
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 9:02:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.