قسمت کی دیوی مہربان ،سمیرا ملک کو بڑی کامیابی مل گئی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل خوشاب کی مخصوص نشستوں کے انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر عبدالحمید خان سنبل ڈی او سی خوشاب نے اُن چار خواتین اُمیدواروں کی جنھوں نے دو‘ دو ووٹ حاصل کئے تھے کی دوبارہ قرعہ اندازی کی جس کے نتیجہ میں سمیرا ملک گروپ کی فرحت مختا ر اور کلو گروپ کی صابرہ بی بی منتخب ہو گئیں۔ریٹرننگ آفیسر نے یہ قرعہ اندازی فرحت مختار کی طرف سے دی گئی اس درخواست پر کی جس میں کہا گیا تھا کہ پریذائیڈنگ آفیسر کو برابر ووٹوں والی اُمیدواروں کی قرعہ اندازی کا نہ تو کوئی اختیار تھا اور نہ ہی اُمیدواروں کی موجودگی کے بغیر قرعہ اندازی ہو سکتی تھی۔ ریٹرننگ آفیسر نے دونوں فریقین کے دلائل سماعت کرنے کے بعد فیصلہ دیا کہ قرعہ اندازی کا اختیار ریٹرننگ آفیسر کو ہے اس لئے چاروں خواتین اُمیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ قرعہ اندازی کی گئی۔ قرعہ اندازی کے نتیجہ میں پہلے سے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونیوالی صابرہ بی بی دوبارہ بھی قرعہ جیت گئیں جبکہ پہلے قرعہ اندازی میں ہارنے والی فرحت مختار دوبارہ قرعہ اندازی کے نتیجہ میں ضلع کونسل کی رُکن منتخب ہو گئیں۔ زاہدہ پروین جو پہلے پریذائیڈنگ آفیسر کی قرعہ اندازی میں جیت گئی تھیں وہ ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے کی جانیوالی قرعہ اندازی میں ہار گئیں۔
قسمت کی دیوی مہربان ،سمیرا ملک کو بڑی کامیابی مل گئی قسمت کی دیوی مہربان ،سمیرا ملک کو بڑی کامیابی مل گئی Reviewed by Khushab News on 9:35:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.