خوشاب شہر میں پانی کی بندش، انتہائی حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایس ای واپڈا سرگودھا ریجن نے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ کی استدعا پر ٹی ایم اے کی زیر نگرانی چلنے والی واٹر سپلائی سکیموں کے ٹیوب ویلوں کے الیکٹرک کنکشن بحال کر دیئے جس کے بعد واٹر سپلائی سکیموں سے شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی شروع ہو گئی۔ واٹر سپلائی سکیموں کے چوبیس ٹیوب ویلوں کے کنکشن بجلی کے بل ادا نہ ہونے کے باعث ایکسین واپڈا خوشاب کے حکم پر بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے تھے۔ جس کے بعد واٹر سپلائی کے تحت چلنے والے یہ ٹیوب ویل بند ہو گئے اور شہر میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی جب بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے ٹی ایم او خوشاب شاہد فارو ق وڑائچ سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ ٹی ایم اے کے پاس آمدنی کا واحد ذریعہ بکر منڈی تھا جہاں سے آمدن ختم ہو گئی اب ٹی ایم اے کے پاس ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بھی فنڈز موجود نہیں اس لئے 19لاکھ روپے کے بجلی کے بل ادا کرنا ناممکن ہے اس صورتحال کے تناظر میں ڈی سی او خوشاب نے ایس ای واپڈا سرگودھا سے رابطہ کیا اور اُنھیں شہریوں کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے واٹرسپلائی کے ٹیوب ویلوں کے الیکٹرک کنکشن بحال کرنے کی استدعا کی۔ تاہم ابھی تک ٹی ایم اے کی جانب سے بجلی کے بل ادا نہیں کئے گئے۔

khushabnews
خوشاب شہر میں پانی کی بندش، انتہائی حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی خوشاب شہر میں پانی کی بندش، انتہائی حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی Reviewed by Khushab News on 9:40:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.