خوفناک حادثہ تین جاں بحق



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے سابق جنرل سیکرٹری ملک نوید ماہل ایڈووکیٹ ٹریفک کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ ملک محمد نوید ماہل اپنی کار پر خوشاب سے جوہرآباد آ رہے تھے کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے سامنے اُن کی کار گنے سے لوڈ وزنی ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ متوفی نوید ماہل ایڈووکیٹ کا شمار جوہرآباد کے ہر دلعزیز اور بااصول نوجوانوں میں ہوتا تھا اور وہ ایک ماہر قانون دان تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ جامع مسجد غوثیہ بلاک نمبر14 میں ادا کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں ‘ اراکین ‘ تاجروں‘ صحافیوں ‘ ڈاکٹروں ‘ اساتذہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کی جانب سے ملک نوید ماہل ایڈووکیٹ کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مٹھہ ٹوانہ روڈہ آدھی کوٹ روڈ چک 32ایم بی کے قریب ایک نجی کمپنی کی تیز رفتار مسافر بس نے ایک موٹر سائیکل کو بری طرح کچل دیا جس سے دو سگے نوجوان بھائی سولہ سالہ ساجد جوئیہ اور چودہ سالہ ماجد جاں بحق ہو گئے ۔

Chitral crash video by khushabnews

khushabnews
خوفناک حادثہ تین جاں بحق خوفناک حادثہ تین جاں بحق Reviewed by Khushab News on 6:51:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.