جمعرات 8دسبر 2016، وادی سون کی تازہ ترین خبریں



نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
وادی سون میں جشن میلاد کیﷺ تیاریاں عروج پر
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ملک کے دوسرے شہروں کی طرح وادی سون میں بھی ہر سال کی طرح عید میلاد النبیﷺپورے شان و شوکت اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا شہر اور گردونواح کے قصبات میں مساجد ،بازاروں گلی محلوں اور عمارتوں کی سجاوٹ کے ساتھ استقبال آمد رسول ؐ ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے ہر طرف رنگ برنگی جھنڈیوں ،جھالروں اور برقی قمقموں سے ہر طرف بہاروں کے ڈیرے نظر آتے ہیں بارہ ربیع الاول کو ڈھاکہ سے پیر دلدار شاہ سراجی اور پیر محمد جاوید اقبال کھارا کی قیادت میں صدیق آباد سے پیر حامد عزیز حمیدی انگہ سے قاضی غلام مصطفی اوگالی سے پیر امیر سلطان چشتی شکر کوٹ سے خالد محمود سیالوی کھوڑہ سے پیر سید ضمیر حیدر شاہ سوڈھی سے پیر مشتاق شاہ شیرازی جاہلر سے پیر مہر علی شاہ سودھی سے میاں ابوالحسن اور نوشہرہ سے پیر سید ظفر حسین شاہ کی قیادت میں چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے مرکزی جلوس مختلف قصبات سے ہوتا ہوا جامع مسجد پرانا لاری اڈہ پر اختتام پذیر ہوگا بعد ازاں مسجد میں روحانی محفل کا انعقاد ہوگا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے نعت خوان حضور نبی کریم ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے اور علماء اکرام رسول اکرمؐ کی آمد پر اورحیات طیبہ پر بیان کریں گے قاری فقیر محمد امین نے بتایا کہ جشن ولادت جلوس اور محفل کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں ربیع الاول کے ماہ مقدس کی آمد سے خواتین نے گھروں میں محفل میلاد کی تقریبات کا آغاز کردیا ہے اور یہ سلسلہ پورے ماہ تک جاری رہے گا ۔

جہاز حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کیلیے دعائے مغفرت
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیاسی و سماجی نمائندوں ملک جاوید بکھوال ملک حاکم خان ملک محمد اقبال نسال چوہدری عنایت اللہ نے حویلیاں کے قریب چترال سے آنے والی پرواز کے حادثے پر کہا کہ جہاز کی تباہی اور اس میں جاں بحق افراد کی اطلاع نے قوم کو سوگوار کردیا ہے انہوں نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں انہوں نے دعا کی کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو اللہ تعالی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر دے ۔

پیل اور گردو نواح میں چوری وارداتوں میں اضافہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پیل شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے مقامی لوگوں میں محمد ابراہیم فتح شیر ملک غلام رسول کا کہنا ہے کہ یہاں پر عرصہ دراز سے چھوٹی موٹی چوری اور راہزنی کی وارداتیں ہورہی ہیں جو لوگ ان وارداتوں کا شکار ہوئے وہ پولیس کو رپٹ درج کرانے سے کتراتے ہیں کہ اتنی چوری نہیں ہوتی جتنا ہمارا ٹائم اور اخراجات ہوجاتے ہیں اور کچھ حاصل نہیں ہوتا اگر پولیس صیح معنوں میں گشت کے نظام کو موثر بنائے تو چوری کی وارداتیں ختم ہوجاتی ہیں اور جونہی گشت ختم کردی جائے تو نامعلوم چور دوبارہ سرگرم ہوجاتے ہیں ڈی پی او خوشاب وقاص حسن سے مطالبہ کیا گیا کہ تھانہ کٹھہ پولیس کو کٹھہ پیاڑی اور پیل پدھراڑ سمیت ملحقہ علاقوں میں گشت کے نظام کو فعال بنانے کا پابند کیا جائے۔
جمعرات 8دسبر 2016، وادی سون کی تازہ ترین خبریں جمعرات 8دسبر 2016، وادی سون کی تازہ ترین خبریں Reviewed by Khushab News on 7:15:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.