وادی سون میں مفت مکان


سوڈھی جے والی سے نمائندہ خصوصی غلام شبیر کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون،سوڈھی جے والی میں جامعہ اسلامیہ وعلوی ٹرسٹ پاکستان کے زیراہتمام بے گھراورغریب افراد کومکمل مکان تعمیرکرکے دینے کی تقریب کاانتظام کیا گیا جس میں ضلعی صدرمسلم لیگ ن خوشاب سینیٹرڈاکٹرغوث محمدنیازی کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی،تقریب کاآغازکلام الٰہی سے ہوامنتظم اعلیٰ جامعہ اسلامیہ قاری زبیرصاحب نے ادارے کی طرف سے مستحق،نادار،بے گھراورغریب افراد کومکان تعمیرکراکے دینے اوردوسرے رفاہی کاموں پرروشنی ڈالی اورمعززمہمانوں کوخوش آمدید کہاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرغوث نیازی نے جامعہ اسلامیہ وعلوی ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹرشاہ محمدعلوی کے ان رفاہی کاموں اورغریب افراد کوگھرتعمیرکراکے دینے پر ان کے خدمت خلق کے اس جذبے کوسراہتے ہوئے ان کی تعریف کی اوران کاشکریہ اداکیا،ان کامزید کہنا ہے کہ علوی ٹرسٹ نہ صرف ضلع خوشاب بلکہ پورے پاکستان میں اپنے رفاہی کاموں کی وجہ سے اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے جس سے ہزاروں لاکھوں مستحق افراد مستفید ہورہے ہیں معززمہمانوں کو علوی ٹرسٹ کی طرف سے تعمیرشدہ مکانات کاوزٹ بھی کروایا گیا جہاں مہمانوں نے اس کام کی تعریف کی۔اہل علاقہ کی طرف سے بھی ادارے کے اس کارخیر کے جذبے کوسراہاگیا اور علوی ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹرشاہ محمد علوی کی صحت وتندرستی اور ادارے کی ترقی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔
;
وادی سون میں مفت مکان وادی سون میں مفت مکان Reviewed by Khushab News on 7:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.