ضلع خوشاب: کرسمس کا سیکورٹی پلان جاری


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وقاص حسن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے 25دسمبر / کرسمس ڈے 2016کے موقع پر عیسائی کمیونٹی کے تحفظ کے لئے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ اِس ضمن میں باقاعدہ سیکورٹی پلان تیارکیاگیا ہے ۔سیکورٹی پلان کے مطابق کرسمس ڈے پر ڈیوٹی کے لئے 03ڈی ایس پی صاحبان ،13انسپکٹرز ،23سب انسپکٹرز23اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،30ہیڈ کنسٹیبلان،186 کنسٹیبلان22لیڈی کنسٹیبلان اور ایلیٹ فورس کی 03ٹیمیں شامل ہیں ۔پلان میں پولیس کی بائی نیم ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔پلان کی نقول ضلع ہذا کے جملہ تھانہ جات سپیشل برانچ ،انچارج ٹریفک اور دیگر سرکاری اداروں میں بھجوا دی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے ضلع ہذا کے جملہ SHOsتھانہ جات اور SDPOsسرکل ہائے کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کرسمس ڈے کے موقع پر امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کا کردار انتہائی اہم ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ خوشاب ،جوہرآباد اور قائدآباد میں عیسائی کمیونٹی کے لئے قائم کیے گئے سستا بازار پربھی پولیس ڈیوٹی تعینات کی گئی ہے ۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں




ضلع خوشاب: کرسمس کا سیکورٹی پلان جاری ضلع خوشاب: کرسمس کا سیکورٹی پلان جاری Reviewed by Khushab News on 9:00:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.