ایک جاں بحق تین زخمی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں چودہ سالہ لڑکا جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے پہلا حادثہ مظفر گڑھ روڈ پر حسن پٹرولیم کے نزدیک ہوا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں زمان کالونی کا رہائشی موٹر سائیکل سوار چودہ سالہ منور حسین ولد کرم حسین شاہ موقع پر جاں بحق اور اس کا کزن فیاض شاہ زخمی ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور اس شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو بحال کیا۔ دوسرا حادثہ عینوں موڑ کے نزدیک ہوا جہاں ایک تیز رفتار ہنڈائی ڈآلے نے گدھا ریڑھی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں پچاس سالہ ریڑھی بان شاہ محمد ولد بوٹی خان شدید زخمی ہوا۔ تیسرا حادثہ کٹھہ چوک خوشاب میں ہوا جہاں ایک موٹر سائیکل نے بائیسکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محلہ دتے والی خوشاب کا رہائشی بائیسکل سوار محمد حمزہ ولد محمد ممتاز شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ میں زخمی ہونیوالے تینوں افراد کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے
;
ایک جاں بحق تین زخمی ایک جاں بحق تین زخمی Reviewed by Khushab News on 6:42:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.