ضلع خوشاب میں شاپرز رکھنے والے دوکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر خوشاب بہزاد عادل کے زیر صدارت ڈی سی او کانفرنس ہال جوہرآباد میں ایک اجلاس کا انعقاد ہو ا ۔اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے پولی تھین کے شاپنگ بیگز کی تیاری ،فروخت ،استعمال اور اس کی درآمدپر پابندی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ٹی ایم او ،اے سی خوشاب ،ڈی او ماحولیات اور انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری موجودتھے ۔بہزاد عادل نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ کالے اور پندرہ مائیکرون سے کم موٹائی والے شاپنگ بیگز کی تیاری ،فروخت اور استعمال ممنوع اور قانونا جرم ہے ۔انہوں نے ڈیلرز کو متنبہ کیاکہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی مکمل پابندی کریں خلاف ورزی کرنے والوں کو آرڈیننس کی دفعہ (4 )کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جس کی سزا پچاس ہزار روپے جرمانہ یا تین ماہ قید یا دونوں سزائیں یکمشت بھی دی جاسکیں گی ۔علاوہ ازیں جن ڈیلزز یا د وکاندار کے پاس ممنوعہ پولی تھین بیگز ہوئے انہیں فوری ضبط کر لیا جائیگا اور دوکان ،فیکٹری وغیرہ کو بھی سیل کر دیا جائے گا 

Chitral crash video by khushabnews

khushabnews
ضلع خوشاب میں شاپرز رکھنے والے دوکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ضلع خوشاب میں شاپرز رکھنے والے دوکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ Reviewed by Khushab News on 8:31:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.