تین روزہ پولیو مہم کی تیاریاں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیو کے خاتمہ کی مہم کے جائزہ اور انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی خوشاب بہزاد عادل نے کہا ہے کہ وطن عزیز سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہے اور اس کے نیکی کے کام میں ہر فرد کو اپنی اپنی سطح پر دلچسپی لینی چاہیے تاکہ ہم اپنی نسل کو معذوری سے بچا سکیں۔ وہ ڈی سی او کانفرنس ہال جوہرآبا دمیں ایک منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ‘ ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امان اﷲ قاضی‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈآکٹر آصف محمود قاضی‘ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہیلتھ محمد اختر جوئیہ اور ڈی ڈی اوز ہیلتھ کے علاوہ محکمہ پولیس‘ اوقاف‘ انفارمیشن اور دیگر محکموں کے افسران اور نمائندگان موجود تھے۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 19 تا 21 سہ روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کے ایک لاکھ 83ہزار 178بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ اُنھوں نے مزید بتایا کہ اس مہم کو سو فیصد کامیاب کرنے کیلئے 446موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ضلع بھر میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ علاوہ ازیں 65فکسڈ سنٹر‘ 26ٹرانذٹ پوائنٹس‘ 97ایریاز انچارج اور 51میڈیکل افسران یونین کونسلوں میں تعینات کر دیئے گئے ہیں اے ڈی سی نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیل میں پولیو کے کام کی مکمل نگرانی کریں۔

Chitral crash video by khushabnews

khushabnews
;
تین روزہ پولیو مہم کی تیاریاں تین روزہ پولیو مہم کی تیاریاں Reviewed by Khushab News on 7:46:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.