شہنشاہ کی طرح ہی چلونگا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام )میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے نو منتخب چیئرمین حاجی ملک محمد ااشرف اعوان نے کہا ہے کہ جوہرآباد کا کھویا ہوا حسن لوٹا کر اسے ماڈل سٹی کا درجہ دینا میرا نصب العین ہے اور انشاء اﷲ اس مشن کو ضرور پورا کرونگا۔ میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے کونسلروں کی محبتیں مجھ پر قرض ہیں میں انشاء اﷲ شہر کی تعمیر و ترقی کے عمل میں تمام کونسلروں اور عمائدین شہر کو ساتھ لیکر چلوں گا۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے کیلئے آنیوالے شہریوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ جوہرآباد شہر کی اندرونی سڑکات کی تعمیر و توسیع سیوریج سسٹم کی بحالی اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میری اولین ترجیحات ہیں میرے قائد شہنشاہِ تعمیرات ملک محمد آصف بھا ہیں میں انشاء اﷲ اُن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اُن کی دی گئی گائیڈ لائن کے تحت جوہرآباد کی تقدیر بدل دونگا۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیاں علاقائی ڈویلپمنٹ اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہیں ان پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاؤں گا۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں




شہنشاہ کی طرح ہی چلونگا شہنشاہ کی طرح ہی چلونگا Reviewed by Khushab News on 10:45:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.