مبارکباد اور سیاسی صورتحال بارےمشاورت



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آصف بھا اور ڈاکٹر غوث نیازی کی سمیرا ملک سے ملاقاتچیئرپرسن ضلع کونسل بننے پر مبارکباد،خوشاب کی سیاسی صورت 
حال پربھی تبادلہ خیال کیاصوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا اور سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے ضلع کونسل خوشاب کی نو منتخب چیئرپرسن سمیرا ملک سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے سمیرا ملک کو کامیابی پر مبارکباد دی اور اس موقع پر ضلع خوشاب کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔نومنتخب چیئرپرسن ضلع کونسل سمیرا ملک نے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی کو ضلع بھر کے بلدیاتی اداروں میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں




;
مبارکباد اور سیاسی صورتحال بارےمشاورت مبارکباد اور سیاسی صورتحال بارےمشاورت Reviewed by Khushab News on 9:30:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.