آمنے سامنے ، برتری کے دعوے مگر حقیقت کیا، اثرات کیا ہو نگے؟


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹی خوشاب اور میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شپ کیلئے انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں ضلع کی ان دونوں ااہم میونسپل کمیٹیوں میں مسلم لیگی پینلوں کے درمیان انتخابی میدان سجے گا میونسپل کمیٹی خوشاب میں صوبائی وزیر کے چچا حاجی محمد ایوب بھا چیرمین کے لیے اور عامر بلوچ وائس چیرمین کے پینل کا مقابلہ رکن قومی اسمبلی شاکر گروپ کے عنصر نائچ چیئرمین اور چوہدری عبدالمنان وائس چیئرمین سے ہے میونسپل کمیٹی خوشاب میں کونسلروں کی کل تعداد 55ہے اور آصف بھا گروپ کو 35کونسلرز کی حمائت کا دعوی دارہے تو شاکر گروپ بھی اپنی اکثریت کے دعوے کرتا نظر آرہا ہے ۔ اسی طرح میونسپل کمیٹی جوہرآباد ایک پینل میں حاجی ملک محمد اشرف اعوان چیئرمین اور ملک محمد اکرم شہزاد اعوان وائس چیئرمین کے عہدہ کیلئے الیکشن لڑرہے ہیں اور اس پینل کو صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے انتخابی میدان میں اُتارا ہے۔ یہ گروپ کونسلروں کی واضح اکثریت کی حمایت کے حصول کا دعویٰ کر رہا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے ہی دوسرے پینل میں ملک حبیب نواز ٹوانہ چیئرمین اور تنویر اختر وائس چیئرمین کے اُمیدوار ہیں اور اُنھیں قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان کی حمایت حاصل ہے۔ یہ گروپ بھی عددی برتری کا دعویدار ہے میونسپل کمیٹی جوہرآباد میں کونسلروں کی کل تعداد 31ہے ۔سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق میونسپل کمیٹی خوشاب اور میونسپل کمیٹی جوہرآباد میں ملک محمد آصف بھا گروپ کو برتری حاصل ہے۔ میونسپل کمیٹی خوشاب اور میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے انتخابات میں مسلم لیگ ن سے وابستہ ایک ہی حلقہ کے رُکن قومی اسمبلی اور رُکن پنجاب اسمبلی کا ایک دوسرے کے مد مقابل آنے کے بعد دونوں میں اختلافات کی خلیج بڑھ چکی ہے جو یقیناًقومی انتخابات پر اثر انداز ہو گی۔
;
آمنے سامنے ، برتری کے دعوے مگر حقیقت کیا، اثرات کیا ہو نگے؟ آمنے سامنے ، برتری کے دعوے مگر حقیقت کیا، اثرات کیا ہو نگے؟ Reviewed by Khushab News on 9:48:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.