ندیم افضل چن کو ڈیڈ لائین ورنہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پی پی کی تنظیم سازی میں اقربا پروری نہیں چلے گی،ظل حسنین. سنیئر کا ر کنوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے عبدالباسط راجڑ ، عابد شیرازی
پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب صوبائی قیادت اور تنظیمی کمیٹی کے خلاف احتجاجی جلسے میں بدل گئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر پی پی پی ہیومن رائیٹس ونگ پنجاب خان آصف خان تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے صدر مجلس حاجی ظل حسنین نے صوبائی جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ خوشاب میں اقربا پروری اور من مانے فیصلے مسلط کرنے سے باز رہیں ۔ انہوں نے ندیم افضل چن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر 5جنوری تک پرانے کارکنوں کو ایڈجسٹ نہ کیا گیا تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا۔ کسی کو کارکنوں کی توہین نہیں کرنے دیں گے ۔ پی ایس ایف کے سابق ڈویژنل صدر ملک عبدالباسط راجڑ نے بھی تنظیمی کمیٹی کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سنیئر ساتھیوں کا نظر انداز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ سابق نائب صدر عابد شیرازی نے بھی پارٹی 
کی نئی قیا دت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔

ندیم افضل چن کو ڈیڈ لائین ورنہ ندیم افضل چن کو ڈیڈ  لائین ورنہ Reviewed by Khushab News on 8:34:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.