میڈیکل سٹوروں اور ہوٹلوں پر چھاپے4 سیل


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر قاضی امان اﷲ نے اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ اعجاز چیمہ‘ ڈی او لیبر محمد شاہد کے ہمراہ میڈیکل سٹوروں کی چیکنگ کے دوران زائد المیعاد اور ناقص ادویات فروخت کرنیوالے چار میڈیکل سٹوروں کو سیل کر دیا‘ جن میڈیکل سٹوروں کو سیل کیا گیا ہے اُن میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد سے ملحقہ فیصل میڈیکل سٹور ‘ الغنی میڈیکل سٹور اور کٹھہ چوک خوشاب میں منظر میڈیسن کمپنی اور انصاف میڈیسن کمپنی شامل ہیں۔ جن میڈیکل سٹوروں کو سیل کیا گیا ہے ان کے کیسز ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ اُنھوں نے جوہرآباد میں مختلف ہوٹلوں پر بھی چھاپے مارے اور صحت و صفائی کے ناقص نظام پر دو ہوٹلوں سے مجموعی طور پر چھ ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔ اُنھوں نے ہوٹل مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ہوٹلوں میں کام کرنیوالے تمام ملازمین کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور صحت و صفائی کی صورتحال بہتر بنائیں۔
;
میڈیکل سٹوروں اور ہوٹلوں پر چھاپے4 سیل میڈیکل سٹوروں اور ہوٹلوں پر چھاپے4 سیل Reviewed by Khushab News on 9:15:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.